عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق، ذاتی معالجین کو چیک اپ کی اجازت دی جائے، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کا ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ذاتی معالجین سے علاج کروانا سابق وزیراعظم کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی جیل میں کن لذیذ کھانوں سے تواضع کی جارہی ہے؟

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین جوانی کے دور سے ان کا علاج کررہے ہیں، ٹرائل کورٹ کے بارہا احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ ذاتی معالجین کو چیک اپ کی اجازت نہیں دے رہی۔

درخواست کے مطابق ذاتی معالج سے علاج کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 9 حق زندگی کے برخلاف ہے، ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے دیگر سیاسی قیدیوں کو جیل میں وی آئی پی سہولیات دی جاتی ہیں، لیکن جیل انتظامیہ عمران خان کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر سمینہ نیازی کو عمران خان کے میڈیکل چیک کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا، علیمہ خان

عدالت کو کہا گیا ہے کہ ذاتی معالجین کی جانب سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کے لیے 15 روزہ شیڈول ترتیب دیا جائے، اور مستقبل میں بھی ذاتی معالجین کو بلا روک ٹوک میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی