رحیم یار خان راکٹ حملہ: پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں مرکزی ملزم ہلاک

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ تاہم، پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا ہے۔ رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچے کے علاقے کے خطرناک ڈاکو کو کیفر کردار کو پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رحیم یار خان راکٹ حملہ، 12 پولیس جوان شہید، 6 زخمی، 5 لاپتا

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ہلاک ملزم گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا، پولیس کی کارروائی میں ہلاک ڈاکو کے 2ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں، ڈاکوؤں نے راکٹ حملہ کرکے 12پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا جبکہ 5اہلکار لاپتا ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا، اور آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ ناقابل قبول، مریم نواز نے آپریشن کا اعلان کردیا

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کے لیے آپریشن کیا جائے گا اور  لاقانونیت کی آماجگاہوں کو مکمل طور پر نابود کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا