لاہور ہائیکورٹ کے جج کی انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جج نے فائروال کی تنصیب اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف دائر درخواست سننے سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت سے معذرت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ بندش پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا

بعدازاں، عدالت نے مذکورہ درخواست کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے اور آج ہی مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس شکیل احمد اسی نوعیت کی درخواستوں پر پہلے سے سماعت کررہے ہیں۔

جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے پیشگی نوٹس اور وجہ بتائے بغیر انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فائروال کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں لاہور عدالت سے ملک میں انٹرنیٹ کو فوری اور مکمل طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شہری ندیم سرور نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے وکلا، سمیت عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے درخواست کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کیا تھا اور آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کے ایک ایک نمائندے کو طلب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں