پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے نواز شریف کی خصوصی ہدایات

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا رانا ثناء اللہ کا رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر دستیاب آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعلی ٰپنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر آج ہی اراکین کے دستخط کروا لئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد مکمل کر کے نواز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نواز شریف اور مریم نواز کی اجازت ملتے ہی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے گی۔

نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو آصف زرداری سے بھی مزید مشاورت کرنے کی ہدایت کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم