گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

سینیئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے بدھ کے روز گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 ستمبر 2024 تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید تاحیات نااہل، پارٹی صدارت بھی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے صدر خالد خورشید جولائی 2023 میں اس وقت تنازعات کا شکار ہوگئے تھے جب گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے انہیں جعلی ڈگری کے معاملے پر نااہل قرار دیا تھا۔

عدالت کے 3 رکنی بینچ نے جی بی اسمبلی کے رکن شہزاد آغا کی جانب سے دائر درخواست پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے: سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کون ہیں؟

خالد خورشید کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 419، 420، 465، 468 اور 471 کے تحت گلگت بلتستان بار کونسل سے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے لندن یونیورسٹی سے قانون کی جعلی ڈگری جمع کروانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

مزید برآں سنہ 2020 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی پر ایکویلنسی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا بھی الزام ہے۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ نوٹس اور موقع فراہم کرنے کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: گلگت: گھر کی سیٹ گھر میں ہی رہی، خالد خورشید کی خالی نشست پر ان کے والد کامیاب

عدالت نے ضامنوں کی جانب سے دی گئی وضاحتیں غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 3 لاکھ روپے کی ضمانت کی رقم ضبط کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے خالد خورشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 ستمبر 2024 تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار