پاکستان رینجرز  اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان گرفتار۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: رینجرز نے سی ٹی ڈی تھانے سے عراق سے آئے شہری کو کیسے بازیاب کرایا؟

 پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقہ لیاری سے لیاری گینگ وار ( کمانڈر ایاز زہری گروپ) سے تعلق رکھنے والے بھتہ وصولی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث  انتہائی مطلوب 3ملزمان فرحان عرف انڈین، سلمان عرف ملا عرف یسین اور محمد حارث عرف کلی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

فرحان عرف انڈین

 ملزم فرحان عرف انڈین 2011 میں لیاری گینگ وار (وصلی اللہ لاکھو گروپ) میں شامل ہوا اور 2014 تک ملزم بھتہ وصولی، فائرنگ اور 30 سے زائد افراد کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم 2013 میں گرفتار ہو کر جیل گیا ، ملزم کو ATC سے 19 سال اور سیشن کورٹ سے 15 سال قید کی سزا ہوئی جب کہ ہائی کورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کر دیا تھا۔

ملزم 2024 میں لیاری گینگ وار کمانڈر ایاز زہری اور ارسلان پٹنی کے گروپ میں شامل ہو کر بھتہ وصولی اورمختلف بلڈرز کی زیر تعمیر بلڈ نگز کی ریکی کر کے ویڈیو اور نمبر ز لیاری گینگ وار کمانڈر کو فراہم کرتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp