لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 9مئی کا کیس سننے والے جج سمیت 46 ججز کے تبادلے

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 46ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران کا تبادلہ رحیم یار خان کردیا ہے، 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج خالد ارشد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں فوری لاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے جج کی انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ نے مختلف سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج اعجاز آصف کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں بھی لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

124-dsjs by Muhammad Nisar Khan Soduzai on Scribd

نسیم ورک کو سیشن جج لاہور تعینات کیا گیا، سیشن جج میانوالی قیصر بٹ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، سیشن جج راجہ غصنفر علی کو جہلم سے اوکاڑہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے ججز پنجاب کی 19 یونیورسٹیوں کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرفراز اختر کو سیشن جج بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے، اینٹی کرپشن جج ارشد حسین بھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جج ارشد بھٹہ کو فوری لاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘