روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.898 ارب ڈالر ہو گیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں روشن ڈیجیٹل کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 161 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ستمبر 2020 سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زرکامجموعی حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا ہے۔

جون کے مہینے میں آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 224 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید 10820 اکاؤنٹس کھولے گئے جس کےبعد ان اکاؤنٹس کی تعداد 723598 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، اسٹیٹ بینک

آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں 357 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹ میں 618 ملین ڈالر اور روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ کے تحت 39 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف تحقیقات تیز کردیں

’خواتین کے حقوق قربان نہ کیے جائیں‘: یورپی یونین کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر ملالہ یوسفزئی کا سخت ردعمل

پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا