چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، چینی وزیراعظم 14 سے 16 اکتوبر تک پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے اور یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں، چین
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ، چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے 2 پہلو ہیں، وزیراعظم لی چیانگ سرکاری دورے پر 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سرکاری دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کیساتھ تعلقات کسی دوسرے ملک کی وجہ سے قربان نہیں کرینگے، پاکستان
چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا دوسرا پہلو کثیرالجہتی ہے جس کے تحت وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں 15 اور16 اکتوبرکو ہونے والے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔