اسپین نے منگل کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر عالمی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ یا ارجنٹینا سے ہوگا۔
دیدیے دیشامپ کی زیر قیادت فرانس کو شاندار فارم کے باعث ٹائٹل کا مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، تاہم یورپی چیمپئن اسپین نے عمدہ دفاعی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے مضبوط حملہ آوروں کو بے اثر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم
میچ کے پہلے ہاف میں اسپین کے میکل اویارزابال نے پینالٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول کرکے فتح یقینی بنا دی۔
میچ کا اہم موڑ اس وقت آیا جب ایل اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلے کے دوران سلواڈور سے تعلق رکھنے والے ریفری ایوان بارٹن نے فرانس کے لیفٹ بیک لوکاس دینیے کی جانب سے اسپین کے ونگر لامین یامال کو فاؤل کرنے پر پینالٹی دے دی۔ اویارزابال نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹورنامنٹ کا اپنا 5واں گول اسکور کیا۔
Incase you miss France vs Spain match today
Here is the highlights pic.twitter.com/IXieH844WH
— SK 🇮🇳 🇦🇪 🇺🇸 (@doz4204) July 15, 2026
فرانس کو اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب دفاعی کھلاڑی ولیم سلیبا کمر کی تکلیف دوبارہ بڑھنے کے باعث میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی جگہ میکسانس لاکروا کو میدان میں اتارا گیا۔
اسپین نے خوبصورت ون ٹچ فٹبال کے ذریعے برتری بڑھانے کی کئی کوششیں کیں، تاہم دیو اُپامیکانو کی بروقت مداخلت نے فابیان روئز کو گول کرنے سے روک دیا۔
پہلے ہاف میں فرانس کی ٹیم ایک بھی شاٹ ہدف پر نہ لگا سکی اور مجموعی طور پر صرف 2 کوششیں ہی کر پائی۔

دوسرے ہاف میں دیشامپ نے حملہ مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائر ڈوئے کو میدان میں اتارا، مگر صرف ایک منٹ بعد اسپین نے شاندار ٹیم ورک کے نتیجے میں دوسرا گول کر دیا۔
پیڈرو پورو نے دانی اولمو کے ساتھ خوبصورت ون ٹو کھیلنے کے بعد گیند کو سکون سے گول کیپر مائیک میگنان کے پاس سے جال میں پہنچا دیا۔
فرانس نے بعد ازاں تھیو ہرنانڈیز اور رایان چرکی کو بھی میدان میں اتارا، لیکن اسپین کے مضبوط دفاع کے سامنے وہ واپسی نہ کر سکا۔
🇪🇸🇵🇸 Spanish actor Javier Bardem reunited with a Palestinian fan during Spain vs. France match, delivering a message of solidarity to the people of Gaza:
While proudly holding the Palestine flag 🇵🇸
Javier responded: “Existence is resistance.”💪 pic.twitter.com/vm5By7Q7t7
— JM News Network (@JMNewsNetwork_) July 15, 2026
اسپین نے پورے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک گول کھایا ہے اور مضبوط دفاع کے ساتھ لامین یمال کی برق رفتار ونگ پلے نے اسے فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اب اسپین پہلی مرتبہ 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ جیتنے سے صرف ایک کامیابی دور ہے۔
دوسری جانب فرانس، جو گزشتہ 2 ورلڈ کپ کے فائنلز میں پہنچا تھا، اس شکست کے بعد صرف تیسری پوزیشن کے میچ تک محدود ہو گیا۔ کوچ دیدیے دیشامپ بھی ٹورنامنٹ کے اختتام پر 14 برس بعد اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔
دوسرا سیمی فائنل، انگلینڈ اور ارجنٹینا کے مابین
دوسرا سیمی فائنل بدھ کو اٹلانٹا میں انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مقابلوں کی تاریخ کئی یادگار واقعات سے بھری ہوئی ہے، جن میں 1986ء کے ورلڈ کپ میں ڈیاگو میراڈونا کا متنازع ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول بھی شامل ہے، جس کی بدولت ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرے گا، لاکھوں ڈالر آمدن کی توقع
گولڈن بوٹ کی دوڑ میں لیونل میسی اور کیلیان ایمباپے کے ساتھ شامل انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے کہا کہ ان کی ٹیم ماضی کی تلخیوں کے بجائے صرف میدان میں بہترین کھیل پر توجہ دے گی۔
’کھلاڑیوں کے لیے یہ صرف ایک مضبوط ٹیم کے خلاف میچ ہے، ارجنٹینا ایک ذہین اور حکمت عملی سے کھیلنے والی ٹیم ہے، جو فاؤل حاصل کرنا اور کھیل کی رفتار کم کرنا اچھی طرح جانتی ہے، جیسا کہ کیریئر میں کئی دیگر ٹیمیں بھی کرتی ہیں۔












