ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ملک میں گیس کی قلت اور بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ آخر ملک میں گیس کی قلت اور بندش کی کیا وجہ ہے۔

آصفہ بھٹو کے سوال پر وفاقی وزیر پیٹرولیم نے جواب دیا کہ ملک میں گیس کے ذخائر ہر سال کم ہوتے جارہے ہیں، موجودہ گیس صارفین کو فراہمی کے لیے ہمارے پاس اتنی گیس دستیاب نہیں، جب ہم گیس فراہم نہیں کرپاتے تو عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتیں اب کتنے عرصے بعد تبدیل ہوں گی؟ نیا نظام بنانے کی ہدایت

مصدق ملک نے کہا کہ اس مسئلے کا ایک حل ہے کہ باہر سے گیس برآمد کرکے صارفین کو فراہم کریں، لیکن اس حوالے سے بھی ایک مسئلہ ہے کہ جس بھاؤ ایل این جی یا برآمدی گیس آتی ہے، اس قیمت پر ہمارے گھریلو صارفین وہ گیس خرید نہیں سکتے، وہ گیس ان کی قوت خرید سے باہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم