اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر کھٹائی میں پڑگئے، التوا کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع، اب پولنگ کب ہوگی؟

پاکستان الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے 29 ستمبر اور پھر 9 اکتوبر کو دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایکٹ کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی درخواستوں اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت اور انہیں اس سلسلے میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذا ت نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھادی ہے اور اب پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: نشان جو بھی ملے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے، بیرسٹر گوہر

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین، 6 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے، 2خواتین، مزدور، کسان، نوجوان اور غیرمسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا، اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟