بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کررہے ہیں، ملک بہت جلد آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری سنے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم احتیاط سے آگے چلیں گے تو بین الاقوامی وعدے پورے ہوسکیں گے، آئی پی پیز کے ساتھ باہمی رضامندی سے آگے بڑھنا ہی حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی اور صوبائی حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے اڑھائی کھرب سے زیادہ کے نادہندہ نکلے

انہوں نے کہاکہ مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت کسی بھی صوبے کے ساتھ کسی منصوبے پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہورہی۔

وزیر توانائی نے کہاکہ آئی پی پیز کو پی ٹی آئی حکومت نے ریلیف دیا تھا، اس وقت ان کے پاس موقع تھا جو ضائع کیا گیا۔

اویس لغاری نے کہاکہ امید ہے کہ آئی پی پیز ہماری گزارشات پر غور کریں گی، لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے وزارت مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز سے بات چیت سے سالانہ 250 سے 300 ارب روپے کی بچت ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ مختلف آپشنز پر بات ہوتی ہے، ابھی کوئی چیز حتمی نہیں۔

وزیر توانائی نے کہاکہ پنجاب نے اپنے بجٹ سے بجلی کی قیمت پر سبسڈی دی، وفاق کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک سوال کے جواب نے انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو نے اسمبلی فلور پر بجلی بندش سے متعلق جو مسئلہ اٹھایا اس کا تعلق لائن لاسز سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن فیڈرز پر 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے وہاں لوگ کنڈی کے ذریعے بجلی استعمال کررہے ہیں، اگر وہاں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تو نقصان کا حجم بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کے بلوں پر سبسڈی عارضی، آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہاکہ کنڈی کے ذریعے بجلی کا استعمال صرف سندھ میں نہیں، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں بھی ایسا ہوتا ہے۔

اویس لغاری نے کہاکہ اس مسئلے کا واحد حل ڈسکوز کی نجکاری ہے، جس کی جانب ہم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار