انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے بچوں کی زندگی کس طرح منظم بنا رہے ہیں؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز  ویرات کوہلی کی اہلیہ و بالی ووڈ سُپر اسٹار انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر ویرات کوہلی اپنے بچوں کے لیے کھانا خود بناتے ہیں۔

انوشکا شرما  4 ستمبر کی صبح ہندوستان واپس آئیں اور ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کھانا پکانے کی خاندانی ترکیبیں اگلی نسل تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کس طرح اپنے بچوں وامیکا اور اکائے کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی اور بچوں کے بغیر انوشکا کی بھارت واپسی نے نئی بحث چھیڑ دی

انوشکا شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے گھر میں یہ بحث کی تھی کہ اگر وہ اپنی ماں کے بنائے گئے کھانوں کو اپنے گھر میں نہیں بنائیں گے تو کھانے کی یہ ترکیبیں اپنے بچوں تک کبھی نہیں پہنچا سکیں گے۔ اس لیے اپنے گھر میں کبھی کھانا وہ بناتی ہیں تو کبھی ان کے شوہر ویرات کوہلی۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ  اپنی ماؤں کے کھانا بنانے کے طریقے کو نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کوئی قیمتی چیز دے رہے ہیں۔

انوشکا نے یہ بھی بتایا کہ بہت زیادہ سفر کرنے کے باوجود وہ اپنے بچوں کے لیے روز مرہ کے معمولات کیسے برقرار رکھتی ہے، انوشکا شرما کے مطابق زیادہ سفر کی وجہ سے ان کے بچے اپنی زندگیوں میں بہت سی تبدیلیوں کا تجربہ کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے کھانے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں جس سے انہیں خود کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما ویرات کوہلی کے کپڑے کیوں پہنتی ہیں؟

واضح رہے لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان انوشکا اپنے بچوں اور ویرات کوہلی کے بغیر بھارت واپس آئی ہیں۔ یہ ان کے بیٹے آکائے کی پیدائش کے بعد ہندوستان کا دوسرا دورہ ہے۔ وہ اس سے قبل مئی میں آئی پی ایل کے لیے ہندوستان آئی  تھیں۔

انوشکا شرما 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کے بعد سے کسی فلم میں نظر نہیں آئیں۔ توقع ہے کہ وہ فلم ’چکدا ایکسپریس‘ کے ساتھ واپس آئیں گی جو کرکٹر جھولن گوسوامی کے بارے میں ایک اسپورٹس بائیوپک ہے۔ ’چکدا ایکسپریس‘ کی فلم بندی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے اور اس کی ریلیز کی تاریخ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

 فلم ’چکدا ایکسپریس‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور