2 سگے بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں نادرا کو شوکاز نوٹس کیوں جاری  ہوا؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے 2 سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تفتیشی افسر سعید رند کو جھاڑ پلا دی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں، عدالت آنا بند ہوگئے ہیں، اس وقت بہت الارمنگ صورت حال ہے۔

عدالت نے 2 شہریوں معاذ اور طلحہ سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور سی آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری زبیر سے متعلق تمام صوبوں اور ملک بھر کی جیلوں سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے شہریوں کے کوائف اخبارات اور عوامی مقامات پر چسپاں کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری زبیر سمیت دیگر کی ٹریول ہسٹری چار ہفتوں میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں