عدالتی فیصلہ سے نظریہ سہولت کے ساتھ ساتھ نظریہ محبت بھی جھلک رہا ہے ، حافظ حمد اللہ

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آج کے عدالتی فیصلہ سے نظریہ سہولت کے ساتھ ساتھ نظریہ محبت بھی جھلک رہا ہے۔

الیکشن التواء کیس میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ لو سٹوری پر مبنی فیصلوں نے ملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سیاسی،آئینی،عدالتی بحران میں مزید خوفناک اضافہ ہوگا۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ عدالت نے انتخابات کا پورا شیڈول جاری کیا جو الیکشن کمیشن کا کام ہے تو پھر نتائج کا اعلان بھی کرتے اور کیا یہ بہتر نہیں کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ میں ضم کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب فیصلہ ہے کہ پنجاب میں الیکشن کروانا سپریم کورٹ کا اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے سے الیکشن کمیشن شہید ہوا۔۔۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا فیصلہ عدالتی تاریخ کے سیاہ فیصلوں میں شمار اور یاد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘