این آر او کا وقت ختم ہو گیا، عمران خان لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے، بیرسٹر گوہر

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرخان نے سنگجانی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ’این آراو‘ کا وقت ختم ہو گیا ہے، عمران خان لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ نہیں کیا، الزام من گھڑت ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج عمران خان کا جذبہ بول رہا ہے، وہ لوگ جنہوں نے لوگوں سے زیادہ کنٹینرز رکھ دیے تھے، کہہ رہے تھے کہ ہم نے اسلام آباد کو پنجرہ نہیں بنانا، انہوں نے اسلام آباد کو پنجرہ بنا دیا پھر بھی یہاں عمران خان کا جنون بول رہا ہے۔

این آراو دینے کا وقت ختم ہوگیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جعلی اور فارم 47 کی حکومت رات کے اندھیرے میں قانون سازی کرتی ہے، حکومت اپنے آپ کو’این آراو‘ دینے کے لیے قانون سازی کرتی ہے لیکن ’این آراو‘ دینے کا وقت اب ختم ہوگیا ہے، عمران خان ایک حقیقت ہیں اب انہیں یہ بات قبول کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ نہیں کیا، الزام من گھڑت ہے، بیرسٹر سیف

عمران خان لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے کبھی بھی مائنس نہیں کیا جاسکتا، یہ 90 کی دہائی کی سیاست نہیں ہے کہ کسی کو سیاست سے مائنس کریں،عمران خان لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

بیرسٹر گوہرخان نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے کارندوں نے 8 فروری کو آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا، دنیا کی تاریخ ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو، وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا، آج دیکھو بلوچستان ہاتھ سے نکل رہا ہے، عدلیہ کے لیے مرضی کی قانون سازی کی جارہی ہے، مرضی کے ججز لگائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں تنظیم کی کمی ہے، محمود خان اچکزئی

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں ججز کی مدت ملازمت بڑھائی جارہی ہے، تحریک انصاف یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اب یہ ممکن نہیں رہا، مرضی کے فیصلے کروانا اور مرضی کے ججز لگوانا تحریک انصاف کو قبول نہیں، ہم اس کی مخالفت بھی کریں گے اور اس پر احتجاج بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘