سپریم کورٹ بار نے بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کی رہائی کا مطالبہ کردیا

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر گوہر خان، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ نے بیرسٹر گوہر خان، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت نہ صرف سپریم کورٹ کے وکلا ہیں بلکہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا، بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اسلام آباد سے گرفتار

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مذکورہ وکلا کی گرفتاریاں بلاجواز ہیں، وکلا کی گرفتاری غیرقانونی ہے اور آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ بار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وکلا کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت آئینی اقدار کو مدنظر رکھے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے، وکلا کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ کتنا ہِٹ، کتنا فلاپ؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کیا تھا جبکہ عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کی اطلاعات تھیں۔

اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ پولیس نے شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خود پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آکر گرفتاری دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسے حالات کی طرف نہ جائیں کہ کسی کی ہار جیت نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں تنظیم کی کمی ہے، محمود خان اچکزئی

قبل ازیں، اتوار کو تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایک سے دو ہفتوں میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ہم خود ان کو رہا کروائیں گے۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران سیاسی حریفوں کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ پر بھی کڑی تنقید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘