سرکاری ملازمین کی پینشن بم کی شکل اختیار کرچکی، اس نظام کو روکنا ہوگا، وزیر خزانہ

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موجودہ پینشن نظام کو بم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پینشن کے موجودہ نظام کو روکنا ہوگا۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ پینشن اصلاحات کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی، اور ہم جلد ایسا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں نئی پینشن اسکیم، سرکاری خزانے سے کتنا بوجھ کم ہوگا؟

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عشرت حسین نے کفایت شعاری اور رائٹ سائزنگ پر اپنے دور میں اچھا کام کیا، ہم ان کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم نے 6 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پر کام کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت موجودہ پینشن نظام سے جان چھڑانے کے لیے نئی پالیسی لانا چاہتی ہے۔ مجوزہ نئی پینشن اسکیم کے مطابق سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ سے 2 سال پہلے تنخواہ کے 70 فیصد کے برابر گراس پینشن ملے گی۔ 25 سال تک سرکاری نوکری کے بعد رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لی جا سکے گی۔

یہ بھی یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں نئی پینشن اسکیم نافذ کردی گئی ہے، اور نئے بھرتی ہونے والے تمام ملازمین پر لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی پینشن ختم، متبادل نظام کیا ہے؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ بلوچستان میں زرعی قرضوں پر توجہ دینے کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہدایات دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟