رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کی مالک کمپنی تھامسن روئٹرز کارپوریشن نے اپنے عالمی پرنٹ (گلوبل پرنٹ) کاروبار کا 51 فیصد حصہ نجی سرمایہ کاری کمپنی کے کے آر کو 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کا استعمال کیوں کیا؟ نیویارک ٹائمز نے صحافی کو برخاست کردیا

منگل کو اعلان کیے گئے اس معاہدے کے تحت تھامسن رائٹرز اور کے کے آر ایک مشترکہ کمپنی (جوائنٹ وینچر) قائم کریں گے جس میں کے کے آر کے پاس 51 فیصد جبکہ تھامسن روئٹرز کے پاس 49 فیصد حصہ ہوگا۔

کمپنی کے مطابق تھامسن روئٹرز اپنے تمام علمی حقوق (انٹیلیکچوئل پراپرٹی) اور ادارتی کنٹرول برقرار رکھے گی جبکہ نئی کمپنی کو اس مواد کو پرنٹ اور پرو ویو نامی ڈیجیٹل ای بک پلیٹ فارم کے ذریعے تقسیم کرنے کا خصوصی لائسنس حاصل ہوگا۔

تھامسن روئٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو ہاسکر نے کہا کہ کے کے آر کے ساتھ یہ شراکت داری گلوبل پرنٹ کاروبار کو آزادانہ حیثیت میں ترقی کرنے، سرمایہ کاری حاصل کرنے اور اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔

گلوبل پرنٹ ڈویژن دنیا بھر میں قانونی اور ٹیکس سے متعلق معلومات پر مشتمل کتابیں، ڈیجیٹل ای بکس اور دیگر مطبوعات فراہم کرتا ہے جبکہ مختلف ناشرین کو تجارتی پرنٹنگ کی خدمات بھی مہیا کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: پینٹاگون کی آزادی صحافت پر نئی قدغن، نیویارک ٹائمز نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

دوسری جانب کے کے آر، جو دنیا کی بڑی نجی سرمایہ کاری کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، حالیہ برسوں میں میڈیا اور اشاعتی اداروں کے ایسے شعبے خرید رہی ہے جنہیں بڑی کمپنیاں اپنی توجہ تیزی سے ترقی کرنے والے ڈیجیٹل کاروبار پر مرکوز کرنے کے لیے فروخت کر رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاہدے سے تھامسن رائٹرز کو اپنے روایتی پرنٹ کاروبار کے انتظامی اخراجات سے بڑی حد تک نجات ملے گی اور وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، قانونی سافٹ ویئر، ڈیجیٹل ڈیٹا اور ٹیکس ٹیکنالوجی جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں پر زیادہ توجہ دے سکے گی۔

دوسری جانب کے کے آر کو ایک ایسا مستحکم اور منافع بخش کاروبار ملے گا جس کے صارفین میں قانونی ماہرین، ٹیکس کنسلٹنٹس، سرکاری ادارے، جامعات اور بڑی کمپنیاں شامل ہیں جبکہ اس کی مضبوط کسٹمر بیس مستقبل میں بھی مستقل آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی عدالت نے پریس پر پابندیوں کو غیر آئینی قرار دے دیا، پنٹاگان پریشان

معاہدے کے مطابق تھامسن رائٹرز مخصوص حالات میں کے کے آر کو مالی معاونت بھی فراہم کرے گی تاکہ اس کی سرمایہ کاری پر کم از کم متوقع منافع یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معاہدہ متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی منظوری سے مشروط ہے اور توقع ہے کہ اسے سنہ 2026 کی چوتھی سہ ماہی میں باضابطہ طور پر مکمل کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ڈیجیٹل دور میں والدین اور بچوں کے تعلق کی نوعیت بدل چکی ہے، روبینہ اشرف

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟