ملک کو کانسی کا تمغہ دلوانے والے حیدر علی وطن واپس پہنچ گئے

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کا پیرس 2024 پیرالمپکس گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد منگل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرا لمپکس: پاکستان کےحیدر علی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے عہدیداران اور نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے اراکین نے چیمپئن کا ملک واپسی پر پرتپاک استقبال کیا۔

حیدرعلی کے متاثر کن کیریئر میں متعدد تمغے شامل ہیں جن میں ٹوکیو پیرا اولمپکس میں سونے کا تمغہ، بیجنگ 2008 میں چاندی کا تمغہ اور ریو 2016 میں کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

مزید پڑھیے: کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی گولڈ میڈل کیوں نہ جیت سکے؟اتھلیٹ نے وجوہات بتا دیں

انہوں نے ہانگ ژو میں سنہ 2022 کے ایشین پیراگیمز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51.23 میٹر کا شاندار فاصلہ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ حیدر علی گزشتہ روز پیرالمپک گیمز میں ڈسک تھرو کے مقابلوں میں ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد

یہ ایونٹ اُزبکستان کے ٹولیبائے نے 57.28 کی تھرو کے ساتھ جیتا، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ حیدر علی نے برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟