یہ میثاقِ جمہوریت نہیں، موتِ جمہوریت کرنے جارہے ہیں، شیخ رشید احمد

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری میثاقِ جمہوریت نہیں بلکہ موتِ جمہوریت کرنے جا رہے ہیں۔ اس ملک میں جمہوریت تو ہے ہی نہیں، جمہوریت کا جنازہ تو پارلیمنٹ کے باہر سڑک پر نکل چکا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس طرح تو منشیات فروشوں کو گھروں سے نہیں پکڑا جاتا جس طرح اسمبلی ممبران کو اسمبلی کے اندر سے پکڑا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: 3 بار چلا کاٹا پہلا دور ہے میرا کسی سے رابطہ نہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر اگر استعفیٰ نہیں دیتا تو کوئی ایک ممبر ان کے خلاف عدم اعتماد لے آئے، صرف ایک ممبر بھی عدم اعتماد کرسکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بجلی آج پھر مہنگی کردی گئی ہے، ہر دوسرے دن ریٹ میں اضافہ کردیا جاتا ہے، اس طرح تو یہ مردوں کو اور مارنے کے مترادف ہے۔

’تعلیم کا حال یہ ہے کہ جہاں 3ہزار بچیاں پڑھتی تھیں، اب 300 بھی نہیں پڑھ رہی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ غریب دیہاڑی دار مزدوروں کو تو کیسز سے نکال دینا چاہیے، 8تاریخ کو جس نے کنٹینر لگائے، ظلم و عظیم کیا یہ نالائق اور نااہل ہیں۔ اصل حکومت سے میری التجا ہے کہ معاملات کو ٹھیک کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں، شیخ رشید

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈٓا پور میرے دوست ہیں، چلا کاٹنے سے بہتر تھا کہ 4 مہینے جیل کاٹ لیتا، یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، اور عوام میں ذلیل ہوچکے ہیں۔ اب تو خوف کے مارے کوئی بتاتا ہی نہیں کہ وہ اسمبلی کا ممبر ہے، کیونکہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ فارم 45 کے ممبر ہیں یا 47 کے ممبر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں