خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا مقدمہ: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی، وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آمنہ عروج کے شریک ملزم  یاسرعلی کی ضمانت پر بھی فیصلہ محفوظ کیا گیا، مدعی کی جانب سے زین قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیے۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج، تحریری  فیصلہ جاری

اس سے قبل 9ستمبر کو عدالت نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمےمیں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا کہ آمنہ عروج مقدمے میں نامزد ہیں اور مقدمے میں ایک کلیدی کردار بھی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزمہ کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا اور تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ موبائل نمبر سے رابطے میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں نئی پیشرفت، آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ کیا کہتی ہے؟

عدالتی فیصلے میں تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا آمنہ عروج نے 50 ہزار روپے کی رقم بھی وصول کی اور ان کا ہنی ٹریپ میں اہم کردار ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی