پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل علالت کے گزشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے۔
شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
شگفتہ اعجاز اور ان کے خاندان کے افراد ان کی جدائی کے غم میں ہیں، یحییٰ صدیقی کے بڑے بیٹے حسن نے اپنے والد کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
حسن نے تصویروں کے کیپشن میں لکھا ’ پیارے ابو سکون سے رہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: بیمار شوہر کی خاطر دبئی جانے پر شگفتہ اعجاز پر غلیظ حملے
یحییٰ صدیقی مرحوم کی جواں سال بیٹی ایمان نے بھی والد کے ساتھ دل مو لینے والے نوٹ کے ساتھ یادگاری تصاویر شیئر کیں ہیں۔
ایمان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے لوگوں کی زندگیوں میں آپ کے اثر و رسوخ کا مشاہدہ کیا، ہر وہ شخص جو آپ کو ملا ہے اس کے آپ کے لیے صرف مناسب الفاظ ہیں، آپ ایک اچھے دوست، شوہر اور انسان ہیں۔
وہ لکھتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ جانیں کہ آپ نے جو بھی ہمیں یادیں دی ہیں، وہ ہم ہر لمحہ یاد رکھیں گے، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ آپ اچھی جگہ پر ہیں اور درد سے پاک ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں یہ نہیں کہوں گہ کہ ہم اچھا کررہے ہیں لیکن ہم سب آپ کی جدائی کے غم میں ہیں، اور اس غم کو مل کر بھلانے کی کوشش کررہے ہیں، میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ صدقہ جاریہ کے ذریعے آپ کے لیے تحفے بھیجتی رہوں گی۔