غیر آئینی ترمیم ہو رہی ہے،بیرسٹر گوہر علی

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے حوالے سے غیر آئینی ترمیم ہورہی ہے، عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چارٹر آف پارلیمنٹ کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی میں کون سے حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں؟

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جو باتیں ہوئیں وہ نہیں بتا سکتے، وزیر قانون نے کچھ چیزیں بتائی ہیں، وزیر قانون کے پاس آج بھی مسودہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی ترمیم ہورہی ہے، عدلیہ کی طاقت کسی صورت کم نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

بیرسٹر گوہرعلی  کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ سے آئینی ترمیم کے پیکج کی منظوری لی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی کے سبب پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی

لکی موٹرز کا چینی کمپنی ’جی اے سی‘ کے ساتھ اشتراک، ملک میں برقی گاڑیوں کی مقامی تیاری کا فیصلہ

صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ انتظامات مثالی بنانے کی ہدایت: کسی بھی کوتاہی پر زیرو ٹالرنس ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ڈھاکہ: بچے کے قتل کے خلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

بنگلہ دیشی جیل خانوں میں گنجائش سے دگنے قیدی، متعدد مسائل شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

منفرد ریٹیل اسٹور جو ایک شاندار لائبریری بھی ہے

اکیلا سب کچھ نہیں کرسکتا، سعد رفیق، حدیقہ کیانی سمیت صاف لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، اقرار الحسن

آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات: حکومت نے کن شرائط پر آمادگی ظاہر کی؟

کالم / تجزیہ

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی