’ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے سے موجود ہیں‘، فنکار جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کا انکشاف

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں ردعمل دیتے ہوئے فنکار جوڑی نے کہاکہ سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین کیا جائے تو ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے ہی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حبا بخاری اور آریز کی رومانوی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چند ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے ایسی خبریں پھیلائی جاتی ہیں اور یہ ایک سستا طریقہ ہے۔

فنکار جوڑی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ مروڑ پر پیش کرنے والوں کو اس بات کا خیال نہیں ہوتا کہ جن کے حوالے سے بات کی جارہی ہے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر کیا گزرے گی۔

حبا بخاری نے کہاکہ ایسی گردشی خبروں کی کئی بار تردید کرچکے ہیں لیکن کچھ لوگ باز نہیں آتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افواہیں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے، کیونکہ ایسی خبروں کی وجہ سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں آریز احمد اور حبا بخاری کو آن ایئر متوقع بچے کی پیدائش کی مبارک باد دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں حبا بخاری سے متعلق خبر نشر کرنے پر نادیہ خان تنقید کی زد میں کیوں؟

بعد ازاں انہوں نے مزید کہا تھا کہ آریز احمد نے خود انہیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اہلیہ کے امید سے ہونے کا بتایا تھا، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ فنکار جوڑی اس خبر کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب