حبا بخاری سے متعلق خبر نشر کرنے پر نادیہ خان تنقید کی زد میں کیوں؟

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اداکارہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کردیا۔

نادیہ خان ان دنوں نجی ٹی وی چینل کے شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں بطورِ تجزیہ نگار اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں وہ مختلف پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتی ہیں۔ شو کی حالیہ قسط میں جہاں نادیہ خان نے حبا بخاری اور دانش تیمور کے ڈرامہ سیریل ’جان نثار‘ کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا وہیں اداکارہ حبا بخاری سے متعلق اہم انکشاف بھی کیا۔

نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ اداکارہ حبا بخاری حاملہ ہیں اور اُن کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’جان نثار‘ اور ’رد‘ کی شوٹنگ بھی دورانِ حمل کی ہے، ڈرامے کے کئی سین ایسے ہیں جس میں حبا بخاری کا بڑھتا ہوا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری اور آریز کی رومانوی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

نادیہ خان نے حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔ واضح رہے کہ جوڑے کی جانب سے ابھی تک اس خبر کا اعلان نہیں کیا گیا۔ صارفین کی جانب سے نادیہ خان پر خوب تنقید کی گئی کہ آخر انہوں نے حبا بخاری اور آریز احمد کے والدین بننے کی خوشخبری کا اعلان کیوں کیا جب ان کی جانب سے اس طرح کا کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا، کئی صارفین نے نادیہ خان کو کہا کہ انہوں نے یہ اعلان کر کے حبا بخاری اور آریز احمد کے قیمتی لمحے کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ اس خبر کا اعلان حبا بخاری اور آریز احمد کی جانب سے کیا جانا چاہیے تھا۔ زینب نامی صارف نے لکھا کہ نادیہ خان کون ہوتی ہیں اس خبر کا اعلان کرنے والی، جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ جب تک حبا اور آریز اعلان نہ کرتے نادیہ خان کو یہ بات اسکرین پر نہیں بتانی چاہیے تھی۔

 واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز