ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کے لیے لاکھوں روپے انعام کی سفارش

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کراچی علی رضا کے قاتلوں سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی نے اعلیٰ آفیسر کے قاتلوں سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے انعام کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی عمران یعقوب نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کے لیے 50 لاکھ روپے انعام رکھا جائے۔

ڈی ایس پی کو قتل کرنے والے ملزمان 2 گھنٹے تک سڑکوں پر گھومتے رہے، انکشاف

خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں قاتل تقریباً 2 گھنٹےتک سڑکوں پر گھومتے رہے، اور ڈی ایس پی علی رضا کا انتظار کرتے رہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ قاتلوں کو کئی افراد نے دیکھا ہوگا، انعام رکھنے سے اصل مجرموں کی جلد گرفتاری میں مدد حاصل ہوگی۔

13 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر بھی انعام کی سفارش

اس کے علاوہ محکمہ داخلہ سندھ  نے وزیراعلیٰ سے 13 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر بھی انعام کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ 7 جولائی کو کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید ہوگئے تھے۔

واقعے میں قریبی عمارت میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور گارڈ بھی زخمی ہوگیا تھا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

پولیس ابھی تک ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام ہے، اور اب ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے انعامی رقم کی سفارش کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے تاریخی آثار: اسلام آباد کے شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 387 رنز بنا کر آؤٹ، ویسٹ انڈیز پر 43 رنز کی برتری حاصل کرلی

انتخابات شفاف ہوئے، دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

شرمین علی، سنیتا مارشل اور صائمہ قریشی کا بچوں کو خودمختار بنانے پر زور

پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس کا مقابلہ کرسکتے ہیں، فیصل قریشی

ویڈیو

گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے تاریخی آثار: اسلام آباد کے شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ