کراچی، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے طوری بنگش کالونی میں پیش آیا جہاں نوجوان نے پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں ایک اور درندگی، معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، بوری بند لاش برآمد

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ مسماۃ (س) اور 23 سالہ محمد نجم کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ لڑکے کا بھائی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم مبشر حسین کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے نور خان گوٹھ اور دلدار گوٹھ میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خاتون اور مرد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: قتل کی نیت سے حملہ آور بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی رنجش کا معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار