اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی حد عبور کرگیا

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے 81 ہزار پوائنٹس کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔

جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 997.95 پوائنٹس (1.23 فیصد) کے اضافہ کے بعد 81 ہزار 459.28 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر کے ایس ای میں 468 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 238 کی قیمتوں میں کمی اور 85 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، کے ایس ای بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 459.037 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.61 ارب روپے تھی،کے ایس ای 30 انڈیکس 331.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25797.85 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1423.49 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 129896.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.761 ارب روپے کا لین دین ہوا، کوہ نور سپننگ ملز کے 35184576 حصص، کے الیکٹرک کے 23819654 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 22930170 حصص کا لین دین ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 80 ہزار سے بھی اوپر چلاگیا

گلشن سپننگ ملز لمیٹڈ، گلستان سپننگ ملز اور روپالی پولی ایسٹر سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلایزیشن کا حجم 38.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری