فارم 47 کی حکومت کو آئینی ترمیم کا سوچنا ہی نہیں چاہیے، حامد خان

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پی ٹی آئی اور سینئر قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت کو تو عام ترامیم کا حق نہیں ہے اور آئینی ترمیم کا سوچنا ہی نہیں چاہیے، وکلا آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اس مجوزہ ترمیمی پیکج کیخلاف تحریک چلائیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کیخلاف درخواست دی تھی کہ ان کے متعصب ہونے کا تاثر کئی مہینوں سے قائم ہے، پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے آتے ہیں اور جو حق میں ہوتے ہیں ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے‘ حامد خان نے وکلا تحریک کا اعلان کردیا

’چیف جسٹس نے درخواست پر کہا بعد میں سنیں گے۔۔۔ وکلا کو کہا گیا ہے کہ ایسی درخواست نہ دیں اگر دی تو لائسنس معطل ہو گا، وکلا ان ساری چیزوں کو غیر آئینی کہتے ہیں۔‘

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈینینس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سینئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اس آرڈیننس کے تحت ایک سینئر جج کو ہٹایا، لاہور میں بہت بڑا وکلا کنونشن ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کے آرڈیننس کمیٹی کی تشکیل نو پر اعتراضات، اجلاس میں بیٹھنے سے بھی انکار

حامد خان کا کہنا تھا کہ آئینی پیکج کا مقصد سپریم کورٹ ہائیکورٹ کی تباہی ہے، یہ سپریم کورٹ کے اوپر عدالت بنانا چاہتے ہیں جو آئین کی روح کیخلاف ہے، وکلا ایسی آئینی ترمیم کو کبھی قبول نہیں کریں گے جس کا مقصد نظام کو تباہ کرنا ہوگا۔

حامد خان کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے گزشہ روز اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر کمیٹی کو جو خط لکھا ہے وہ بالکل درست لکھا ہے، سینئر جج پر جونیئر کو فوقیت دینا غیر قانونی عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اداروں کو جدید اے آئی ماڈل تک رسائی دینے پر غور، سائبر سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

امنِ عالم میں کردار: سابق فوجیوں کی تنظیم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی تیاری، آئی ایم ایف اجلاس میں حکمت عملی پیش کردی گئی

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

جنگِ ایران کے باوجود یورپ کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘