پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خطوط لکھے ہیں۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دو ایوانوں کے اسپیکرز نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خطوط میں سوال اٹھایا ہے کہ ایسی سیاسی جماعت کو نشستیں کس طرح دی جاسکتی ہیں جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، اسپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

انہوں نے کہاکہ آزاد امیدوار نے 3 روز میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد جیتنے والوں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں تھا۔ حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں ںے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی کے لیے اسپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں، انہوں نے فلور کراسنگ کے بارے میں سوال اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت بنانی ہے یا نہیں، فیصلہ بعد میں کریں گے، بیرسٹر گوہر

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایک فریق جو درخواست کا فریق ہی نہیں تھا، اسے ریلیف کس طرح دیا جا سکتا ہے، کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو، اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ آئینی و قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟