پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجوا نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت بہتر ہورہی ہے، اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرض پروگرام کو آخری بنانے کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے اگلے 3 سال کے لیے قرض پروگرام کی منظوری دی ہے، ہم اعتماد کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟