حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے حبا بخاری کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا ہے۔

صبا حمید نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف ڈراموں کے ہٹ سینز پر گفتگو کی۔ صبا حمید نے مشہور ڈرامے ’فتور‘  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کا قصہ سنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عموماً ڈراموں میں اصل تھپڑ نہیں مارتی کیونکہ میں شاٹ چالاکی سے دکھانے کی ماہر ہوں لیکن ڈائریکٹر نے زور دے کر کہا کہ اصل تھپڑ مارا جائے۔ صبا حمید نے کہا کہ پھر میں نے حبا بخاری کو تھپڑ مارا اور بعد میں معافی بھی مانگی۔ یہ تھپڑ واقعی کافی زور دار تھا۔ ایسے تجربے کسی بھی اداکار کے لیے آسان نہیں ہوتے لیکن یہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ صبا حمید پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی معروف اداکارہ ہیں۔ وہ 35 برس سے زیادہ عرصے سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، لشکر، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، بارات سیریز، دل لگی، میرے ہمسفر اور لال عشق شامل ہیں۔ صبا حمید نے ڈرامہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ کی ہدایت کاری بھی کی جو سپر ہٹ ڈرامہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز