ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کا پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چین نے پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ چین کے رُویِی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکسٹائل پارکس کا قیام سی پیک کا حصہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، چین سے آئے ہوئے رُویِی شینڈونگ گروپ کے وفد نے حالیہ دورہِ پاکستان کے دوران اس منصوبے کے پیش نظر پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

چین کے وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا مقصد ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5 بلین ڈالر تک اضافہ اور عالمی ٹیکسٹائل حب کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت چین کی تقریباً 100بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے برآمدات میں 2 بلین ڈالر سے 5 بلین ڈالر تک اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ یہ منصوبہ مقامی باشندوں کے لیے 5 لاکھ تک ملازمتیں پیدا کر کے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے گا، ان ٹیکسٹائل پارکس کو جدید ٹیکنالوجیز اور شمسی توانائی کے ذریعے کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا جن میں کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

یہ ٹیکسٹائل پارکس ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی و خوشحالی سمیت معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں