چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص طرح کے کھلونے فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں اور ان کھلونوں کی وجہ سے شاپنگ مالز پر گہما گہمی لگی رہتی ہے، چینی لوگ ان کھلونوں کو بہت پسند بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار وارز سیریز کا نایاب ونٹیج کھلونا ’بوبا فیٹ‘ کتنے ڈالرز میں نیلام ہوا؟

چین کی مارکیٹ حجم کے اعداد و شمار بھی ان تخلیقی کھلونوں کی مقبولیت کو ثابت کررہے ہیں، 2023 میں جاری ’تخلیقی کھلونوں کی انڈسٹری ڈویلپمنٹ رپورٹ‘ کے مطابق چین کے تخلیقی کھلونوں کا ریٹیل مارکیٹ حجم 2015 میں صرف 6.3 بلین یوآن تھا جو 2021 میں بڑھ کر 34.5 بلین یوآن تک پہنچ گیا اورتوقع ہے کہ 2026 میں یہ حجم 110.1 بلین یوآن تک پہنچ جائے گا۔

تخلیقی کھلونے عام طور پر فنکاروں اور ڈیزائنرز کی جانب سے تخلیق کردہ کھلونے ہیں اور لوگ انہیں جمع کرنا پسند کرتے ہیں،بچوں کے روایتی کھلونوں کے برعکس تخلیقی کھلونے اکثر 15 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہیں جو کھلونے خریدنے اور جمع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’جاسوس کھلونا‘ پکڑنے کا بھارتی دعویٰ پھر جگ ہنسائی کا باعث بن گیا

چین میں ان تخلیقی کھلونوں کی مینوفیکچرنگ میں ایک مکمل صنعتی چین تشکیل دی گئی ہے، تخلیقی کھلونوں کا عروج نہ صرف چین کی معیشت کے لیے نئی قوت فراہم کرتا ہے بلکہ ملک کی معاشی ترقی کی ٹھوس بنیاد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘