شہباز گل کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی جانب سے اپنے اوپر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی  درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے مقدمات کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز گل کسی بھی نئے مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کے خلاف پرانے پانچ مقدمات درج ہیں جن میں سے ایک مقدمہ خارج ہوگیا ہے جبکہ چار مقدمات میں شہباز گل ضمانت پر ہیں۔ شہباز گل پر کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اے ڈی نسیم نے بھی اپنی رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز گل کا نام اسلام آباد میں درج مقدمے میں ای سی ایل پر موجود ہے جس پر شہباز گل کے وکیل احمد پنسوٹا نے بتایا کہ فل بینچ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

شہباز گل کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کے ایئر پورٹ پہنچے تو وہاں پر پہلے سے ہی پانچ مختلف تھانوں کی پولیس وہاں موجود تھی اور خدشہ ہے کہ کوئی خفیہ مقدمہ درج ہے جس میں گرفتاری ہوسکتی ہے۔ عدالت شہباز گل کو گھر سے ایئر پورٹ تک محفوظ راستہ فراہم کرنے اور تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ