ویتنام: برڈ فلو نے 47 شیر و ببر شیر ڈھیر کردیے

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ویتنام کے مختلف چڑیا گھروں میں برڈ پھیلنے کے سبب 47 شیر و ببر شیر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈونگ نائی صوبے کے مینگو گارڈن ریزورٹ میں مردہ شیروں سے لیے گئے 2 نمونوں میں برڈ فلو کے H5N1  اسٹرین کی موجودگی پائی گئی۔

ڈونگ نائی صوبے کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ایک اہلکار فان وان فوک نے بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ کے اوائل سے 20 شیر ریزورٹ میں مرغی کھانے کے بعد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امکان ہے کہ شیر بیمار چکن سے متاثر ہوئے ہوںاور حکام اس وجہ کا تعین کرنے کے لیے مرغی کے ماخذ کا پتا لگا رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے پہلے کہا تھا کہ اگست اور ستمبر میں لانگ این صوبے کے پرائیویٹ مائی کوئنہ سفاری پارک اور ہو چی منہ سٹی کے قریب ڈونگ نائی کے ووون زوئی چڑیا گھر میں کل 47 شیر، 3 شیر اور ایک پینتھر ہلاک ہوا۔

 بدھ کو سرکاری ویتنام نیوز ایجنسی کی طرف سے رپورٹ کردہ نیشنل سینٹر فار اینیمل ہیلتھ ڈائیگنوسس کے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق جانوروں کی موH5N1  کی قسم A وائرس کی وجہ سے ہوئی۔

وی این اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ جانوروں سے رابطے میں رہنے والے چڑیا گھر کے عملے کے کسی رکن کو سانس کی تکلیف کا سامنا نہیں۔

ایجوکیشن فار نیچر ویتنام  ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ سنہ 2023 کے آخر تک ویتنام میں 385 شیر تھے۔

تقریباً 310 کو 16 نجی ملکیتی فارموں اور چڑیا گھروں میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی سرکاری سہولیات میں ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سنہ 2022 کے بعد سے برڈ فلو و انفلوئنزا وائرس کی وجہ سے ممالیہ جانوروں میں مہلک وبا پھیلنے کی رپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ H5N1 انفیکشن انسانوں میں ہلکی اور شدید دونوں نوعیت کا ہوسکتا ہے تاہم بعض صورتوں میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے۔

تھائی لینڈ میں سنہ 2004 میں دنیا کے سب سے بڑے بریڈنگ فارم میں درجنوں شیر برڈ فلو سے مارے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ، اسلام آباد کا نئی دہلی سے 97 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

پاکستان، بھارت کے درمیان قیدیوں کی تازہ فہرستوں کا تبادلہ

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں