علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ذمہ دار محسن نقوی ہے، بیرسٹر سیف

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کی یہ مذموم حرکت جمہوریت اور فیڈریشن پر سیاہ دھبے کے طور پر تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کے سامنے کمال کی اداکاری کی، گورنر فیصل کریم کنڈی پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں، محسن نقوی

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گمشدگی بارے لا علمی ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ واضح ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ کو زبردستی حراست میں لیا گیا ہے، بھاری اکثریت سے منتخب وزیراعلیٰ پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے۔ کے پی ہاؤس میں کی گئی تھوڑ پھوڑ کی مرمت نہیں کی جائیگی بلکہ تاریخ کے طالب علموں کے لیے محفوظ کیا جائیگا۔

’ٹوٹی پھوٹی کھڑکیاں اور دروازے جمہوریت اور فیڈریشن کے منہ پر طمانچہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی یہ مذموم حرکت جمہوریت اور فیڈریشن پر سیاہ دھبے کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائیگا، وزیر اعلیٰ کی جبری گمشدگی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے غیر ملکی مہمانوں کو کیا پیغام ملے گا؟ غیر ملکی مہمان کیا سوچیں گے کہ پاکستان میں کیسی جمہوریت ہے؟

’شنگھائی تعاون تنظیم کو پی ٹی آئی احتجاج سے جوڑنے والے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پرغیر ملکی مہمانوں کو کیا جواب دیں گے، جعلی وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں بارے آج خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ مختلف صحافیوں نے ان کا ٹھکانا بتا دیا

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے عدالتی کارروائی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور کے پی ہاؤس تھوڑ پھوڑ بارے بحث کی جائیگی۔ منتخب وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی پختونخوا کے لوگوں کی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور جعلی حکومت کے غیر جمہوری اور فسطائیت کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں