ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز دیدی

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور عوام کی مدد ملک بند کرنے سے نہیں ہوگی، وطن عزیز ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت کا فوکس ریفارمز پر ہے، ہمیں میثاق جمہوریت کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام حاصل کرنے میں 12 سے 14 میں لگے، اس کے لیے بڑی محنت ہوئی اور اب ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہونے جارہی ہے جو بہت اہم ہے، ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی آرہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ اختلافات پر پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے، ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو ساڑھے 13 فیصد تک لے کر جانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ایک دن ملک بند ہونے سے 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔ کیونکہ ملک بند ہوتا ہے تو جی ڈی پی، کاروبار اور ٹیکسز پر اثر پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

قبل ازیں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ زراعت پر ٹیکس جنوری 2025 سے لگے گا، کیونکہ اس کے لیے ابھی قانون سازی کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘