معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرنے جارہی ہے۔ سعودی عرب سے پاکستان آئے ہوئے سرمایہ کاروں میں البیک فوڈ سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رامى ابو غزالہ بھی شامل ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے سی ای او البیک فوڈ سسٹم نے بتایا کہ پاکستانی کمپنی ‘گو پیٹرولیم’ کے ساتھ انہوں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخظ کردیے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی کاروباری اسٹڈی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: سعودی عرب کے لیے سرخ فیتہ ختم کرکے سرخ قالین بچھائیں گے: مصدق ملک

اس حوالے سے آرامکو کے ایک اعلیٰ اہلکار نے وی نیوز کو بتایا کہ البیک کے حوالے سے فیزیبیلیٹی اسٹڈی مکمل ہوچکی ہے اور امید ہے اگلے سال تک البیک کا فرائی چکن پاکستان میں دستیاب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ناصرف سعودی آرامکو کے پیٹرول پمپس پر البیک کے آوٹ لیٹ کھلیں گے بلکہ پاکستان بھر میں ریسٹورنٹ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

رامى ابو غزالہ نے مزید بتایا کہ البیک انشااللہ پاکستان آئے گا۔ ’اس وقت ہم جائزہ لے رہے ہیں اور کاروبار سے متعلق ضروری معلومات لینے، مارکیٹ کی حکمتِ عملی اور تحقیق جاری ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اللہ کی مہربانی سے پاکستان کی بہت اچھی کمپنی ’گو پیٹرولیم‘ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرچکے ہیں۔ یہ کمپنی سعودی آرامکو کی شراکت دار ہے لہٰذا اب ہم ملکر حکمت عملی بنانے پر کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے 27 معاہدے ہوں گے، سعودی وزیر سرمایہ کاری کا اعلان

ان سے پوچھا گیا کہ دنیا بھر میں البیک کی کامیابی اور شہرت کا راز کیا ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اللہ کی رحمت اور برکت ہے۔ ہم تو صرف اس کی عطا کردہ امانت کو آگے لے کر چل رہے ہیں‘۔

پاکستان میں کاروبار کے مواقع سے متعلق سوال پر البیک کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کے لوگ انتہائی خوبصورت اور اچھے ہیں اور ان کی خدمت ہمارے لیے باعث افتخار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں گے۔

یاد رہے کہ فاسٹ فوڈ چین البیک سعودی عرب کی سب سے بڑی فوڈ چین ہے اور دنیا کے 80 ممالک میں اس کا برینڈ رجسٹرڈ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں