جونیئر لیگ میں کروڑوں کا نقصان : پی سی بی کاکمرشل ڈپارٹمنٹ مشکل

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی چارج سنبھالنے کے بعد جہاں کئی ڈائریکٹرز کی تنخواہوں میں کمی لانے پر غور کررہے ہیں وہیں پی سی بی کے ڈائر یکٹر کمرشل عثمان وحید کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

پی سی بی کے دستاویز کے مطابق کارپوریٹ کلچر سے آنے والے عثمان وحید کی تنخواہ 9 لاکھ 98 ہزار روپے ہے اور ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے مئی 2022 میں ذمے داریاں سنبھالی تھیں، ان کی تقرری کے بعد بورڈ نے ایک ارب روپے کی لاگت سے سب سے مہنگا منصوبہ پاکستان جونیئر لیگ کا کیا تھا جس میں 15کرو ڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور 85 کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوا۔

پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے اور پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنیکا فیصلہ
پرانے نظام میں پی سی بی، سدرن پنجاب کے علاوہ کسی ایسوسی ایشن کی ٹیم فروخت کرنے میں ناکام رہا تھا، رمیز راجا نے اپنی چیئرمین شپ میں پاکستان سپر لیگ کے تمام اسپانسر شپ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی تھی۔

اب نائلہ بھٹی کو کمشنر پی ایس ایل مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ رہ چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی شعبوں کی تنظیم نو کے ساتھ کمرشل ڈپارٹمنٹ سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے نمائندہ جنگ نے عثمان وحید سے رابطہ کیا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پی جے ایل کے بارے میں کوئی بات نہیں کرسکتا نہ مجھے نقصان کے بارے میں معلومات ہیں، آپ میڈیا ڈپارٹمنٹ سے بات کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات، 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

بھارت: رام مندر میں 200 کروڑ روپے کی خردبرد، تحقیقات کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا