یونیسیف نے صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کا سفیر مقرر کردیا

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیسیف نے صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کے لیے اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا، اداکارہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال بچوں کے حقوق اور نوجوانوں کو متاثر کرنے والے مسائل، جیسے بچوں کی شادی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔

Saba Qamar has been designated as UNICEF Pakistan's first National  Ambassador for Child Rights

یونیسیف کی جانب سے صبا قمر کو سفیر بنانے کا اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ اس دن کا مقصد لڑکیوں کے حقوق کی حمایت کرنا اور انہیں دنیا بھر میں درپیش انوکھے چیلنجوں کو تسلیم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں بچوں کو گرمی سے شدید خطرہ لاحق ہے، یونیسیف

صبا قمر نے اہم ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونیسیف میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔ جہاں بھی ہوں ہر بچے کے لیے ہر حق کے حصول کے ہمارے مشترکہ مشن کی بازگشت کروں گی۔

’باقی ممالک کی نسبت پاکستان میں بچوں اور خواتین کو درپیش چیلنجز اور یونیسیف کی وقف کوششوں میں فرق دیکھا ہے۔ پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کرتی ہوں تاکہ وہ خواب دیکھ سکیں اور انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع ملے‘۔

Saba Qamar appointed as Unicef's first National Ambassador for Child Rights  in Pakistan | Dialogue Pakistan

یونیسیف پاکستان کی قومی سفیر کے طور پر صبا قمر کو اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کے حقوق اور نوجوانوں کو متاثر کرنے والے مسائل، جیسے کم عمری کی شادی، ذہنی صحت، تعلیم کی کمی، صنفی مساوات، موسمیاتی تبدیلی، تشدد، استحصال اور بچوں کی غربت کے اثرات اور ان کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1کروڑ90لاکھ چائلڈ میرجز ہوئی ہیں، جوعالمی سطح پر چھٹے نمبر پر ہے۔ نصف سے زیادہ نوعمر لڑکیاں اپنی 18ویں سالگرہ سے پہلے حاملہ ہو جاتی ہیں جو ماں اور بچے کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہر سال 90 فیصد بچوں کو مختلف امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں، یونیسیف

پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل نے اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبا قمرکو یونیسف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ صبا قمر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے موزوں ہیں، وہ ایک بہادر اور مضبوط وکیل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بچوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز کی طرف توجہ مبذول کرنے اور ہر بچے کو ان کی حقیقی صلاحیتوں تک پہنچنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے صبا قمر کے ساتھ قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔

واضح رہے صبا قمر نے گزشتہ روز اپنے نئے سفر کے حوالے سے کچھ تصاویر شیئر کیں جن کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اس ہفتے انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات ہوئی اور کچھ شاندار تجربات ہوئے۔ بہت جلد آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا