نصرت فتح علی خان کا 76 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہنشاہ قوالی اور کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا یوم پیدائش آج  (13 اکتوبر) منایا جارہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان13 اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور صرف 16 سال کی عمر میں صوفی قوالی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نصرت فتح علی خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ پرانی ویڈیو وائرل

نصرت فتح علی کی مشہور قوالیوں میں ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘، ’اکھیاں اڈیک دیاں‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے’ اور ’میری زندگی ‘ وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے یادگار غزلوں اور گیتوں کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کیے ہیں، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر قوالی کو متعارف کرایا اور بین الاقوامی سطح پر ان کا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ مین واکنگ‘ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کا پرویز شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کیسے بنا؟

انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ‘ کی موسیقی بھی ترتیب دی، اس کے علاوہ انہوں نے قوالی کے حوالہ سے متعدد کتب تحریر کیں، جاپان میں 1992میں’ شہنشاہ قوالی‘ کے نام سے کتاب بھی شائع کی گئی اورانہیں ’گانے والے بدھا‘ کے لقب سے نوازا گیا ۔

استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضہ کے باعث 16 اگست 1997 کولندن کے اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے، آج بروز اتوار ان کی سالگرہ کے حوالے سے شوبز انڈسٹری سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ برہم، ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت ریمارکس

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں