آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہفتہ کے روز شارجہ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا ویمنز کے 116 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جارجیا پلمر نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے کپتان چماری اتاپتو 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نیوزی کی لی کیسپیرک اور ایملیا کیر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جارجیا پلمر کو شاندار 53 رنز اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ایمیلیا کیر نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید، چین کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری پابندی کا مطالبہ

آسٹریلیا کا اسمارٹ چشموں پر تشویش کا اظہار، نئے رازداری قوانین بنانے پر زور

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟