ڈینگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے کون سا نیا طریقہ اختیار کیا ؟

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں محکمہ  صحت نے ڈینگی  پر قابو پانےکے لیے مخصوص مچھلیوں کی مدد حاصل کر لی ہے، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گندے پانی، نالوں اور تالابوں میں مچھلی چھوڑ دی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ نے اتوار کو بتایا کہ محکمہ نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تدارک کے لیے تلپیا اور دیگر مچھلیوں کی اقسام کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور انہیں گندے پانی میں ڈال دیا گیا ہے، جو ڈینگی کے لاروے کو بڑھنے سے پہلے ہی کھا جائیں گی۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کو محکمہ صحت نے محکمہ فشریز کی مدد سے پانی میں چھوڑا ہے کیونکہ چھوٹےسائز کی مچھلیاں ڈینگی لاروا کھاتی ہیں۔ خاص قسم اور خاص سائزکی یہ مچھلیاں ڈینگی لاروا کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام اور خاتمےکے لیے ہر طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 102مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکوال اور سیالکوٹ سے 2،2 جبکہ لاہور سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اسی طرح پاکپتن، چنیوٹ، رحیم یار خان، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، قصور اور گوجرانوالا سے ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 3 ہزار 403 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور