خواجہ آصف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی بیرسٹر گوہر سے خوش، ٹوئیٹ میں کیا کہا؟

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی عمران خان کی صحت سےمتعلق ٹوئیٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے ’اعتدال پسند‘ رویہ کی تعریف اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ مسلک کے اندھے پیروکار اس اعتدال پسند شخص (بیرسٹر گوہر) کی بات نہیں سنیں گے، جو انتہائی مشکل حالات میں اپنی پارٹی کی قیادت کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

’واضح رہے کہ ہماری سیاست بالخصوص پی ٹی آئی میں بیرسٹر گوہر جیسے متوازن لوگوں کی فی الحال کوئی گنجائش نہیں ہے، سچ بتانے کے لیے شکریہ، بیرسٹر صاحب۔‘

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال سابق وزیر اعظم عمران خان کے طبی معائنہ پر واپس لے لی گئی تھی، اور گزشتہ روز بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں عمران خان کی صحت سے متعلق اپڈیٹ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف بیرسٹر گوہر سے خوش، مگر کیوں؟

بیرسٹر گوہر کی ٹوئیٹ کے مطابق گزشتہ روز 4 بجے دوپہر 2 ڈاکٹروں مشتمل طبی عملہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کیا۔ ’ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ خان صاحب خیریت سے ہیں اور آج ایک گھنٹہ ورزش کر چکے ہیں، ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا، انشاء اللہ۔‘

بیرسٹر گوہر خان نے اپنی پوسٹ میں پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور حمایتی کا شکریہ بھی ادا کیا جو خان ​​صاحب کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔ ’خدا آپ سب کو خوش رکھے۔‘

مزید پڑھیں:ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحتمند قرار دے دیا، بیرسٹر گوہر خان کی تصدیق

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کی عمران خان کی صحت سے متعلق پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے آپ کی پریشانی دور ہوگئی ہوگی، اللہ آپ کو بھی خوش رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم