شکیب الحسن اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے ڈھاکا جائیں گے؟

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے آخری ٹیسٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، بھارت کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی سیریز کے دوران، بنگلہ دیش کے پریمیئر آل راؤنڈر نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ اپنے ملک میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں مظاہرے ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے اور ایسی صورتحال میں شکیب الحسن نے اب اپنے ڈھاکہ جانے کو خارج از امکان قرار دیدیا ہے، جہاں مہمان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور کھلاڑی پر مقدمہ درج

شکیب الحسن کیخلاف اس وقت ڈھاکہ میں مظاہرے ہو رہے ہیں، معروف بنگلہ دیشی کرکٹر کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو اس کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں ان کا آخری ٹیسٹ ثابت ہونے جا رہا تھا۔

تاہم، ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے، شکیب الحسن نے تصدیق کی ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا وہ اپنے آخری ٹیسٹ کے لیے ڈھاکہ کا سفر کرسکیں گے۔ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں آگے کہاں جا رہا ہوں، لیکن یہ تقریباً یقینی ہے کہ میں گھر نہیں جا رہا۔‘

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ اپنےآبائی شہر ماگورا سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے رکن شکیب الحسن جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ پہلے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیشی اسکواڈ میں ابھی تک شامل ہیں، حالیہ بدامنی اور حکومت مخالف احتجاج کے دوران شکیب الحسن بھی ان 147 افراد میں سے ایک تھے، جنہیں مبینہ طور پر قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش میں شکیب کے خلاف احتجاج

بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین نے کہا ہے کہ انہیں شکیب کے بارے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کوئی ہدایات نہیں ملی ہیں، اس ہفتے کے شروع میں، سلیکٹر حنان سرکار نے کہا تھا کہ انہوں نے حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

شکیب الحسن کو بنگلہ دیش میں محفوظ داخلے کی یقین دہانی کے باوجود، بنگلہ دیشی طلبا نے بدھ کی شام اس کی متوقع وطن واپسی کیخلاف احتجاج شروع کردیا تھا، ’میرپور چھترو جنتا‘ کے نام سے معروف ایک  گروپ نے کرکٹ بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ اگر شکیب ڈھاکہ میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے جاتے ہیں تو وہ اسٹیڈیم میں بھی احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور کھلاڑی پر مقدمہ درج

دوسری جانب نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے شکیب کو ’ناخوشگوار حالات سے بچنے‘ کے لیے گھر واپس نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ ’میں نے شکیب کو بنگلہ دیش نہ آنے کا مشورہ دیا ہے، یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ملک کے امیج کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔‘

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں