فضل الرحمان سے ملاقات میں ہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، بیرسٹر گوہر خان

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ہم تقریباً ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، خصوصی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترامیم کا وہی مسودہ منظور کیا جس پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم کا معاملہ: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے 26 نکات پر مشتمل مسودے کی متفقہ منظوری دے دی

جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات کے دوران ہی پتا چلا کہ خصوصی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودہ کو منظور کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اور مولانا فضل الرحمان ملاقات میں ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، خصوصی کمیٹی میں ہمارے نمائندے عامر ڈوگر موجود تھے انہی سے معلوم ہوا کہ خصوصی کمیٹی نے وہی مسود منظور کیا ہے جس پر ہماری مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی۔ ہمیں حکومت کی طرف سے چوتھا مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ ملا تھا، ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:اتفاق رائے ہوچکا، آئینی ترمیم کرکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 2 ہفتے سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی ہے، ہفتہ کے روز ملاقات کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد اپنا حتمی مؤقف دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران دوسرے کمرے میں موجود تھے، جاتے ہوئے ان سے بھی سلام دعا ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی