جامعہ بلوچستان کے ملازمین کا انوکھا احتجاج، زکوۃ و خیرات جمع کرنا شروع کردی

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ بلوچستان کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے زکوۃ و خیرات اکٹھا کرنا شروع کردی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم جامعہ بلوچستان میں مالی بحران کے سبب تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری رہا۔

اس دوران احتجاج میں شدت لاتے ہوئے اساتذہ، افسران و دیگر عملے کی جانب سے انوکھا انداز اختیار کیا گیا۔ مظاہرین نے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے احتجاجاً زکوۃ و خیرات اکٹھا کرنا شروع کردی۔

مظاہرین احتجاجاً سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے سامنے نکل آئے جن کے ہاتھوں میں چندے کے ڈبے موجود تھے جن پر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، آٹے کے حصول اور جامعہ بلوچستان کی امداد کرنے سے متعلق نعرے درج تھے۔

احتجاج میں مزید شدت لاتے ہوئے ملازمین نے کتب بھی زمین پر رکھ دیں جبکہ چند اساتذہ نے وائس چانسلر کی گمشدگی سے متعلق چارٹ اٹھا رکھے تھے۔

ملازمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کا مالی بحران حل کرنے کے لیے ہمیں خیرات دی جائے۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھریلو معاملات چلانا ناممکن ہوگئے ہیں ایسے میں خیرات نہ مانگیں تو کیا کریں؟

ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی کے ملازمین اور پینشنرز کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف یونیورسٹی میں مکمل تالا بندی اور امتحانات کا بائیکاٹ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ ملکی سیریز، سفیان مقیم اسکواڈ سے باہر، بیٹر معاذ صداقت کی ٹیم میں انٹری

ناسا کی ڈارک میٹر ویب سیمولیشن نے کائنات کا پوشیدہ جال بے نقاب کر دیا

برطانوی شاہی خاندان میں دوریاں ختم ہونے کا امکان، پرنس ہیری، میگن مارکل نے معافی مانگنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد: بچوں کے نازیبا مواد کا انٹرنیشنل نیٹ ورک تباہ، اپنے بچوں کی غیرمناسب ویڈیوز بناکر بیچنے والا باپ بھی گرفتار

ایلون مسک کے اسٹارلنک کو  ٹکر، چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 28 واں بیچ خلا میں روانہ کردیا

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟